عالمی میڈیا اور سفیر لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج بریفنگ دیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آج عالمی میڈیا اور غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول پر بریفنگ دیں گے جس کے لیے میڈیا نمائندگان اور سفیر ایل او سی پر پہنچ چکے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاک فوج کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی آمد کی دعوت دی تھی، جس پر آج عالمی میڈیا اور متعدد ممالک کے سفیر لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار کر لیا گیا

اپنے ہی آرمی چیف کے دعوے کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی سفارتی اہلکار لائن آف کنٹرول نہیں پہنچا ہے جبکہ بین الاقوامی سفارت کاروں کو لائن آف کنٹرول دکھائی جارہی ہے۔

پاک فوج کے متعلقہ اہلکار سفیروں کو ایل او سی کے جورا سیکٹر کا دورہ کرا رہے ہیں جہاں بھارتی فوج نے عام شہریوں پر گولہ باری کرکے عوام کو نقصان پہنچایا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور آج لائن آف کنٹرول پہنچنے والے میڈیا نمائندگان کو بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر بریفنگ دیں گے اور بھارت کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان پاک فوج  میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے آرمی چیف کا عہدہ اہم ہے اور عسکری قیادت کے ایسے دعووں سے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ روز  کہا کہ ہم بھارتی سفارت خانے کو دعوت دیتے ہیں کہ خود آئیں اور غیر ملکی میڈیا کو بھی ساتھ لائیں۔ اپنے آرمی چیف کا دعویٰ ثابت کریں، سچ ہے تو پاکستان سمیت پوری دنیا تسلیم کرے گی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں کوئی کیمپ نہیں، بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔آئی ایس پی آر

Related Posts