کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ بہت جلد صوبہ سندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی اور وہ تبدیلی پیپلز پارٹی کی رخصتی ہوگی، جب تک سندھ سے پیپلز پارٹی نہیں جاتی سندھ کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی نہیں آئے گی۔
پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں کو اتنا بیزار کردیا ہے کہ وہ لوگ خود اب متبادل قیادت اور حکومت چاہتے ہیں ظلم کی انتہاء تو یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کرسکی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔
حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی اور نا اہلی کے بعد اب کراچی کے لو گ ایک پل بھی سندھ حکومت کو برادشت کرنے کے موڈمیںنہیں ہیں، کراچی کا مقدر کچرا اور غلاظت بنانے والے بے رحم سیاستدانوں کوقوم کبھی معاف نہیں کریگی ، کراچی کی عوام مدد کے لیئے پاکستان تحریک انصاف کو پکار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کے مسائل کا حل صرف پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے ، پیپلز پارٹی کبھی بھی سندھ کے لوگوں کے لیئے اچھا نہیں کر سکتی کیونکہ یہ لوگ صرف کرپشن کے عاد ی ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں اتنی کرپشن ہے جس کی حد نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت کو تاجر کش پالیسیوں پر عمل کرنے کی اجازت نہیں دینگے،آفتاب صدیقی