تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہددف دے دیا
تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہددف دے دیا

برمنگھم:  تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 331 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔  

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز پر مشتمل کا آخری میچ آج برمنگھم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی بہترین بیٹنگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز اسکور کیے ہیں۔ بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 158 رنز اسکور کیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر زمان ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے اور صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ دوسری جانب امام الحق قدرے سستی روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

ابتدائی دونوں میچوں میں ناکام رہنے والے کپتان بابراعظم نے اس مرتبہ ذمہ داری کا مظاہر کرتے ہوئے پہلے امام الحق اور پھر محمد رضوان کے ساتھ اہم شراکت قائم کی اس دوران وہ کیریئر کی 14ویں سنچری بنانے میں بھی کامیاب رہے۔ اس دوران محمد رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

بابر اعظم نے بیٹنگ کے دوران کئی ایک ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔ انہوں نے ایک بہترین اننگز کھیلتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا اسکور حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے 158 رنز بناکر انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز امام الحق کو حاصل تھا انہوں نے 2019 میں انگلینڈ کے خلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

محمد رضوان 74 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور صہیب مقصود صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ فہیم اشرف 10، حسن علی 4، شاداب خان کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کرس نے 5 اور ثاقب محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز انگلینڈ پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے، میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کو ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں با آسانی شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی پارکنگ ایریاز پر شورومز مافیا کا قبضہ، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش تماشائی

Related Posts