دبئی، دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ میں زوردار دھماکہ، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی، دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ میں زوردار دھماکہ، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ جبل علی میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پوری ریاست لرز کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے دبئی کی بندرگاہ پر زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد بندرگاہ پر کھڑے ہوئے کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بے حد بلند تھے۔

زوردار دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم آتشزدگی یا دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ رات گئے جبل علی پورٹ کے نزدیک زوردار دھماکہ ہوا جس کی تصدیق سرکاری میڈیا نے بھی کردی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں جہاز پر لدے کنٹینر پر آگ لگ گئی۔

مذکورہ جہاز دھماکے کے وقت بندرگاہ پر لنگر انداز تھا۔ شدید دھماکے کے نتیجے میں جائے حادثہ سے 25 کلومیٹر تک کے علاقے میں عمارتیں لرز اٹھیں، دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ دھماکے کا شکار جہاز کا تعلق کس ملک سے ہے۔ ڈی جی، ڈی ایم او مونا الماری نے کہا کہ حادثہ کسی بھی جگہ ہوسکتا ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد حادثے کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا۔ مونا الماری کا کہنا تھا کہ میڈیا کو آگہی دینے کا مقصد یہ ہے کہ بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جاسکیں اور لوگوں کو حقیقت معلوم ہو۔

دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے باعث سیکیورٹی خدشات جنم لینے لگے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ کی رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 70 زخمی

Related Posts