سی ڈی اے میں فائل گمشدگی کا معاملہ، اسٹور کیپر نے سینٹری انسپکٹر کے بیٹے کو گولی مارکر زخمی کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے میں فائل گمشدگی کا معاملہ، اسٹور کیپر نے سینٹری انسپکٹر کے بیٹے کو گولی مارکر زخمی کردیا
سی ڈی اے میں فائل گمشدگی کا معاملہ، اسٹور کیپر نے سینٹری انسپکٹر کے بیٹے کو گولی مارکر زخمی کردیا

اسلام آباد: فائل چوری کا معاملہ ، تھانہ آبپارہ مارکیٹ میں اسٹور کیپر ملک دلشاد نے ذاتی دشمنی نکالنے کے لیے سینٹری انسپکٹر راجہ محمد رفیق کے بیٹے راجہ محمد توفیق کو خنجر اور فائر مار کر شدید زخمی کردیا ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سی ڈی اے میں تعینات سینٹری انسپکٹر راجہ محمد رفیق کا کہنا تھا کہ میں سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ جی سکس ون میں اپنے ورکر الیاس مسیح کی چھٹی کے سلسلے میں ڈی جی سوک مینجمنٹ کے پاس گیا تھا تاہم فائل دفتر سے غائب تھی جو بعد ازاں ملک دلشاد اسٹور کیپر کے کمرے سے برآمد ہوئی۔

ڈی جی نے ملک دلشاد کی سرزنش کی تو وہ آپ سے باہر ہو گیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا جس کی بابت میں نے ایک درخواست تھانہ آبپارہ میں دے رکھی تھی۔

راجہ محمد رفیق کا کہنا تھا کہ آج ڈائریکٹر جنرل نے مجھے اور ملک دلشاد کو صلح کے بلایا تھا۔ میں ڈی جی سے مذاکرات کر رہا تھا کہ اسی دوران باہر سے شور شرابے کی آوازیں آنے لگیں جب میں باہر نکلا تو ملک دلشاد میرے بیٹے راجہ توفیق پر سیدھے فائر کر رہا تھا اور سلیم خان فور مین سینی ٹیشن نے میرے بیٹے کے سر پر خنجر مارا جس سے میرا بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔

محمد رفیق کا کہنا تھا کہ اس موقع پر دلشاد کا بھائی ملک عمیر جو کے ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے اور اس کے ساتھ دیگر سات افراد نے مل کر میرے بیٹے پر حملہ کیااور میرے بیٹے کا ناحق خون بہایا۔

سینٹری انسپکٹر راجہ محمد رفیق کا کہنا تھا کہ مجھے انصاف چاہیے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

دوسری جانب پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ جلد ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Related Posts