قومی اسمبلی ہال کمیٹی روم بن گیا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی ہال کمیٹی روم بن گیا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا
قومی اسمبلی ہال کمیٹی روم بن گیا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا جس کیلئے قومی اسمبلی ہال کو کمیٹی روم کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کیلئے اپوزیشن اور حکومت کے اراکین کے مابین معاملات طے پا گئے۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر منتخب اراکین کو آج ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شریک نہ ہونے دیا جائے۔ اجلاس میں منتخب اور محدود نمائندگان کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

وفاقی حکومت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو مکمل اعتماد میں لے گی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا۔

آج سے 3 روز قبل باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں عسکری قیادت بھی شریک ہوگی، آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کمیٹی کو بریفنگ دینگے۔

اسپیکر اسدقیصر نے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس یکم جولائی کو شام 3 بجے طلب کرلیا تاکہ افغانستان سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جاسکے،ذرائع کاکہنا تھا کہ اعلیٰ فوجی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس یکم جولائی کو طلب، آرمی چیف بریفنگ دینگے

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا  کہ افغانستان کے اندر امن پاکستان کیلئے اہم ہے۔ افغانستان میں مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا اور چین دنیا کی دو بڑی اقتصادی طاقتیں ہیں۔ ان کے درمیان بہتر تعلقات سے پوری دنیا میں بہتری آئیگی۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ ماہ 26 جون کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم نے امریکا ، چین اور افغانستان کے معاملات پر اپنا نکتہ نظر واضح کیا، افغانستان سے متعلق اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دینگے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

Related Posts