الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Deputy-Speaker-Qasim-Suri-1
الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرا?مد کرتے ہوئے قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل کی 7 اکتوبر کی سماعت کا تحریری فیصلہ بھی 2 روز قبل جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کے 2 اکتوبر کے فیصلے کو معطل قرار دیا گیا ہے جس میں قاسم سوری کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا 27 ستمبر کا فیصلہ بھی معطل تصور کیا جائے۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے عبوری ریلیف دینے کی درخواست کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احکامات معطل نہ کیے گئے تو حلقہ عوامی نمائندگی سے محروم ہو جائے گا۔

عدالت نے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے جس کے بعد تمام کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قاسم سوری کو بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بحال کر دیا تھا۔

Related Posts