2018کے دوران پوری دنیامیں20 لاکھ خواتین بریسٹ کینسرکا شکار ہوئیں، یاسمین راشد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

yasmin rashid speaking
2018 کے دوران پوری دنیامیں20 لاکھ خواتین بریسٹ کینسرکی بیماری میں مبتلاہوئیں ‘یاسمین راشد

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسرکی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سمپوزیم میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، بریسٹ کینسرپروگرام کی انچارج پروفیسرڈاکٹرعندلیب، رجسٹرارپروفیسرمنیزہ قیوم، پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرشیریں، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ، دیگرفیکلٹی ممبران اورطلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔بریسٹ کینسرسے بچاؤکی آگاہی کیلئے غبارے بھی اڑائے گئے اورآگاہی واک بھی منعقدکی گئی۔
وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ2018 کے اعدادوشمارکے مطابق پوری دنیامیں 20 لاکھ خواتین بریسٹ کینسرکی بیماری میں مبتلاہوئیں۔
پاکستان میں ہرسال ہزاروں خواتین اس مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہارجاتی ہیں۔ لوگوں کو کسی بیماری کے بارے میں آگاہی دینابڑی نیکی ہے۔ بریسٹ کینسرکی جلدتشخیص سے علاج سوفیصدممکن ہوجاتاہے۔
صوبائی وزیر صحت نے انتہائی اہم موضوع پرسمپوزیم منعقدکروانے پروائس چانسلراورانتظامیہ کومبارکباد دی۔وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ بریسٹ کینسرکی آگاہی سے خواتین کواس مرض سے بچایاجاسکتاہے۔
بریسٹ کینسرکی جلدتشخیص علاج کی ضمانت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کیلئے ہرقسم کی علمی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بریسٹ کینسرسے متاثرہ خواتین کی ذاتی زندگی بری طرح متاثرہوتی ہے۔
معاشرہ میں بریسٹ کینسر کےبارے میں شعورپیداکرنے کیلئے آگاہی سیمینارمنعقدکروائے جائیں۔پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور وزیرصحت کی آگاہی سمپوزیم میں آمدپران کاشکریہ اداکیا۔
پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے کہاکہ معاشرے میں بریسٹ کینسربارے آگاہی پیداکرنابہت ضروری ہے۔ پروفیسرڈاکٹرعندلیب نے بریسٹ کینسرکی وجوہات، علامات اورسدباب بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Related Posts