جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی سے علیحدگی کا دُکھ ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی سے علیحدگی کا دُکھ ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی سے علیحدگی کا دُکھ ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب

وزیر اطلاعات پنجاب اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی سے علیحدگی کا بے حد دکھ ہے جس پر وہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور تحریک آزادی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ فضل الرحمان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کا پلان بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری سیاست کا مقصد پسماندہ طبقوں و علاقوں کی محرومیوں کا خاتمہ ہے، پرویز الٰہی

فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مولانا آزادی مارچ کے نام پر مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس کی مذمت ضروری ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت اہم اپوزیشن پارٹیاں شرکت نہیں کرنا چاہتیں اور وہ احتجاج سے دور ہوتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ ن لیگ کی مرکزی قیادت مولانا کے مارچ میں شرکت کو پارٹی کے لیے نقصان دہ قرار دے چکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا ساتھ دیا ہے،ہمارے مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالے گا اس کے خلاف جدوجہد کریں گے۔

پشاور میں جے یو آئی کے کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کے تمام ادارے اگر آئین کی پاسداری کریں گے تو پھر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ہمارے مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالے گا اس کے خلاف جدوجہد کریں گے، مولانا فضل الرحمان

Related Posts