خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی
خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کی احتساب عدالت آج پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی سماعت کرے گی جبکہ جیل حکام خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کریں گے۔

احتساب عدالت میں فریقین معزز جج جواد الحسن کے سامنے دلائل پیش کریں گے جبکہ استغاثہ خواجہ برادران کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت کو درخواست کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے میں ناکام رہی، اعجاز الحق

احتساب عدالت پیشی کے موقعے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ اس ہائی پروفائل کیس میں طرفین کے وکلاء کو دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں  5 روز کی توسیع کی تھی۔

 لاہور کی احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے  خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی، جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرخواجہ برادران کو عدالت پیش کیا گیا۔عدالت نے دائرہ اختیار کے خلاف خواجہ برادران کی درخواست پر وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کرلیا، گزشتہ سماعت پر خواجہ برادران کو پیش نہ کرنے پرعدالت نے جیل حکام پراظہار برہمی کیا۔

مزید پڑھیں: پیراگون سوسائٹی اسکینڈل،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈمیں 5 روز کی توسیع

Related Posts