ایف اے ٹی ایف کا ابتدائی اجلاس 13 اکتوبر سے پیرس میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FATF
ایف اے ٹی ایف کا ابتدائی اجلاس 13 اکتوبر سے پیرس میں شروع ہو گا جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں پاکستان کا کیس بھی حتمی فیصلہ کے لئے زیر غور آئے گا۔

ایف اے ٹی ایف کا ابتدائی اجلاس 13 اکتوبر سے پیرس میں شروع ہو گا جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں پاکستان کا کیس بھی حتمی فیصلہ کے لئے زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں پاکستان کا معاملہ 14 اور 15 اکتوبر کو زیر غور آئے گا، فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس کے لیے پاکستان نے اپنی دستاویزات پیش کردی ہیں، وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر اجلاس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوں گے۔

اپنے جواب میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور تخریب کاروں کی معاونت کرنے والے اکاؤنٹس اور اثاثوں کے بارے میں تفصیلات کی وضاحت کی جائے گی، کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کے جامع اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

 ایس ای سی پی رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ ہدایات پر عملدآمد نہ ہونے پر عائد کردہ جرمانوں کے علاوہ مالیاتی اداروں نے ہدایات پر موثر عمل کرنے کے لیے اصلاحی اقدامات بھی اٹھائے .اس کے علاوہ متعدد مالیاتی اداروں نے کالعدم شخص کی نشاندہی کے لیے خود مختار اسکریننگ سافٹ ویئرز بھی مقرر کیے ہیں اس کے ساتھ یہ ادارے آن لائن ایس ٹی آرز فائل کرنے کے لیے مالیاتی نگرانی یونٹ (ایف ایم یو) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اے ایم ایل سسٹم تک رسائی بھی کرسکتے ہیں.

حماد اظہر پاکستان کی جانب سے سے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم میں اسٹیٹ بینک، نیکٹا، ایف آئی اے، ایف بی آر اور سیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کا حکام شریک ہوں گے۔

حکومت کواعتماد ہے کہ اس کی کوششوں اور سفارتی رابطوں سے پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ کافی معدوم ہو گیا ہے،تاہم پاکستا ن کو گرے لسٹ پر برقرار رکھ کر ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کرنے کے لئے کہا جائے گا،اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی جائے گی۔

Related Posts