ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فاتح سری لنکن ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے بحفاظت واپس روانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فاتح سری لنکن ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے بحفاظت واپس روانہ
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فاتح سری لنکن ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے بحفاظت واپس روانہ

سری لنکن کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا وائٹ واش کرنے کے بعد بحفاظت وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ نجی ائیر لائن کے ذریعے جانے والے مہمانوں  کو کرکٹ بورڈ حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر الوداع کہا۔

پاکستان کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں ناکامی کا سامنا کرنے والی سری لنکن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تمام میچز جیت کر کلین سویپ کیا جس کے بعد دیگر عالمی ٹیموں کی پاکستان میں انٹری کے راستے ہموار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی ہارنا افسوسناک، ٹیم بنانے کے لیے وقت چاہئے۔مصباح الحق

یاد رہے کہ اس سے قبل  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا۔سری لنکا نے جیت کیلئے گزشتہ روز  پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 134 رنز بناسکی اور یوں سیریز 0-3 سے سری لنکا کے نام رہی، حارث سہیل کے 52 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔

سیریز کے آخری ٹی20 میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 اور سری لنکا نے 5 تبدیلیاں کیں۔

سری لنکا کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 58 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں فرنینڈو اور شناکا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

مزید پڑھیں: سری لنکا نے تیسری ٹی 20میں پاکستان کوشکست دے کرکلین سوئپ کردیا

Related Posts