پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسئلہ کشمیرحل کریں، چینی وزارت خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chinese foreign ministry
چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کااعلان کردیا

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسئلہ کشمیرحل کریں،  مذاکرات سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  امید ہے پاکستان بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام اختلافات مذاکرات سےحل کریں گے اور خطے کےدیگرممالک اور عالمی برادری کو پاکستان بھارت سے یہی توقع ہے۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان اور بھارت متنازعہ معاملات پر بات کریں گے، مذاکرات سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات خطے اور عالمی برادری کے مفاد میں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، خطے میں قیام امن اور اقتصادی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے چینی صدر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعظم نے کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات کی۔

ملاقات میں چینی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات سے پاکستان مستحکم معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Related Posts