اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے سردیوں کے موسم میں پہلی بار دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر نیپالی کوہ پیماؤں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سردیوں کے موسم کے دوران پہلی بار سر کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ کوہ پیمائی کے میدان میں یہ بے حد قابلِ تحسین کامیابی ہے جس کے بعد ہماری خواہش ہے کہ آپ محفوظ انداز میں واپسی کا سفر اختیار کریں۔ دفترِ خارجہ نے کے ٹو کو سردی میں سر کرنے کو کوہ پیمائی کے میدان میں حتمی کامیابی قرار دیا۔
Heartiest congratulations to team of #Nepali mountaineers on first-ever winter ascent of #K2 🇵🇰, world’s second-highest mountain — one of the most coveted achievements in mountaineering. We wish them a safe return.
🇵🇰: the ultimate destination for mountaineering. #K2winter2021 pic.twitter.com/rF8XmTkrsD
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 17, 2021
قبل ازیں سردیوں کے موسم میں کسی بھی کوہ پیما نے کے ٹو جیسی خطرناک اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی جرات نہیں کی۔ نیپالی کوہ پیماؤں نے یہ سنگِ میل گزشتہ شب عبور کیا ہے۔
موسمِ سرما میں کے ٹو سر کرکے نیپالی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ نیپالی کوہ پیماؤں کی قیادت کے ٹو کو سردیوں کے دوران سر کرنے کی مہم میں مینگما گائل شرما نے کی۔
سخت موسمی حالات کے باعث کوہ پیماؤں کو کے ٹو سر کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کے ٹو کی بلندی 8 ہزار 611 میٹر ہے جو ماؤنٹ ایورسٹ کے مقابلے میں صرف 200 میٹر کم ہے۔
کے ٹو کے حالات سردیاں شروع ہوتے ہی جان لیوا حد تک مشکل ہوجاتے ہیں، اسی وجہ سے کے ٹو کو سردیوں کے دوران نیپالی کوہ پیماؤں سے قبل کوئی شخص سر نہ کرسکا۔ چوٹی سر کرنے کی کوششوں کے دوران 86 سے زائد کوہ پیما جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
King of North the Mighty K2
Seen of #K2winter2021 Expedition
© Mingma G pic.twitter.com/QrIKc5ammh
— Beautiful Pakistan🇵🇰 (@LandofPakistan) January 16, 2021
یہ بھی پڑھیں: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے