کشمیرمیں حالات بہترہونے تک بھارت سےمذاکرات نہیں کریں گے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیرمیں حالات بہترہونے تک بھارت سےمذاکرات نہیں کریں گے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک مقبوضہ کشمیر میں حالات بہتر نہیں ہوتے، بھارت سے مذاکرات نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تومعاملات کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اب مودی سے بات کرنے کے لئے کوئی اخلاقی صورت نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک مقبوضہ کشمیر میں حالات بہتر نہیں ہوتے، بھارت سے مذاکرات نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تومعاملات کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اب مودی سے بات کرنے کے لئے کوئی اخلاقی صورت نہیں۔

وزیراعظم سے امریکی ارکان سینیٹ کرس وان ہولین اور میگی حسن نے ملاقات کی جس میں امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید، ناظم الامور پال جونز  بھی شامل تھے، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

 امریکی وفد نے آزاد کشمیر کے دورے کے بعد ذاتی مشاہدے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، امریکی سینیٹرز سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں‌کشمیر اور کشمیریوں کی بات پہلے کروں‌گا ، باقی امور بعد میں‌ دیکھیں‌ جائیں ‌گے، ایک انچ بھی کشمیر ایشوسے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

 مسئلہ کشمیرپرتعاون کرنے پرسینیٹرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ یہ وہ بھارت نہیں جو میں سمجھتا تھا، پہلے وہ پاک بھارت مذاکرات کے سب سے بڑے حامی تھے لیکن  مودی نے بھارت کا چہرہ ہی تبدیل کر دیا ہے، جب تک بھارت کشمیر کے حالات بہتر نہیں کرتا مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھ سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینیٹرز کو بتایا کہ بھارت ہندو سپرمیسی کی جانب بڑھ رہا ہے، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں، خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، معاملات کسی بھی سطح پر جا سکتےہیں، معاملات خراب ہوئے تو دنیا کے لئے پریشانی ہوگی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر امریکی سینیٹرز کو بتایا کہ افغان طالبان چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو، امریکا بھی چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن ہو ، افغان امن عمل پر مرحلہ واربات چیت ہونی چاہیے اور اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، ہم کشمیر اور افغان امن عمل آگے بڑھانے پر زور دیں گے۔

اس موقع پرامریکی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ پر  کشمیراورافغان امن عمل آگے بڑھانے پرزوردیں گے۔

Related Posts