کراچی میں گھر کے اندر آگ لگنے کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق، باپ اور بیٹا زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گھر کے اندر آگ لگنے کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق، باپ اور بیٹا زخمی
کراچی میں گھر کے اندر آگ لگنے کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق، باپ اور بیٹا زخمی

کراچی میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 میں پیش آیا جہاں زمان آباد کے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ یو پی ایس کے باعث لگی۔ کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ  نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی جان لے لی جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں 6افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے۔

ستمبر کے دوران یہ واقعہ کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں پیش آیا جہاں 3 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا تاہم آتشزدگی کے باعث 2 خواتین اور 1 بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: عمارت میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Related Posts