دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 21 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 11 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 21 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 11 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 21 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 11 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ21 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ  11 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 21 لاکھ 3ہزار 223افراد متاثر ہوئے جبکہ 16 لاکھ 11 ہزار 492 افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار 813 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 2 ہزار 581 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ4 لاکھ 89ہزار150 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 98 لاکھ 95 ہزار768 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، اٹلی 7ویں، ترکی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکا کی ٹرمپ حکومت نے دو کمپنیوں کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

امریکی حکومت نے فائزر اور بائیو اینڈ ٹیک  نامی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے چیف سائنٹسٹ نے فائزر کے ایگزیکٹو آفیسر کو خط لکھ دیا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے کورونا  ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

Related Posts