رویت ہلال کمیٹی کوصفرکےمہینےکی غلط اطلاع پرمعافی مانگنی چاہیے،فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رویت ہلال کمیٹی کوصفرکےمہینےکی غلط اطلاع پرمعافی مانگنی چاہیے،فوادچوہدری
لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کومعافی مانگنی چاہئے جس نے ماہ صفر کے چاند کاغلط اعلان کیا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کومعافی مانگنی چاہئے جس نے ماہ صفر کے چاند کاغلط اعلان کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عید پر خیبرپختونخوا میں ہمارا کیلنڈر تسلیم نہیں کیا گیا، صفر کے مہینے کیلیے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے، رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع  پر معافی مانگنی چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو پھر عینک سے دیکھنا بھی غلط ہے، انہوں نے کہا کہ عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے۔ باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، ملک کا ایک ایسا بے شعور طبقہ ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اصلاحات لے کر آیا ہوں، ہوسکتا ہے آنے والے برسوں میں کھمبے اور تاریں ختم ہوجائیں، لاہور اور اسلام آباد میں پانی ہر سال ایک میٹر نیچے چلا جاتاہے، ایل ڈی اےاور سی ڈی اے کو واٹر ری چارج کی پیشکش کی ہے، کچرے سے گیزر کے لیے گیس بنانے کی تجویز دی ہے، زراعت کےشعبے میں ڈرون کے ذریعے اسپرے کا کام کیا جاسکتا ہے، وزیر اعظم سے پاکستان میں ڈرون پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے درخواست کی ہے۔

 فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس اپنے لوگ نہیں، جے یو آئی کے پاس مدارس کے لوگ ہیں، مولانافضل الرحمان پیادے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ نواز شریف اور زرداری کو پلی بارگینگ کےبغیر رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کا الیکشن سے تو اتنا تعلق ہی نہیں تاہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ مولانا فضل الرحمن کو فنڈ کر رہی ہے،  اس موقع پر انہوں نے مارچ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ امن کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

Related Posts