پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا
پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا

قومی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج سری لنکا کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کا دوسرا میچ پاکستان ٹیم پہلے ہی اپنے نام کر چکی ہے۔ 

میچ کے دوران سرفراز احمد پاکستانی ٹیم جبکہ لاہیرو تھریما مہمان سری لنکن کرکٹ ٹیم  کے لیے قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ پاکستان کے لیے  ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آئندہ 2 سال میں ملک کو آگے لے جائیں گے۔گالف کھلاڑی گیری پلیئر

یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی پاکستان اور سری لنکا کرکٹ سیریز کے دوران پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جس کے بعد  نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے کر  تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ 

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے، بابر اعظم 115 اور فخر زمان 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ  جواب میں سری لنکا کی ٹیم 46.5 اوورز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شیہان جے سوریا 96 اور داسن شناکا 68 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،  محمد عامر، عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: دوسراون ڈے،پاکستان نے سری لنکا کو67رنزسےشکست دے دی

Related Posts