وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی اور بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی اور بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور ارجنٹائن کے وزرائے خارجہ سمیت برطانوی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ امور، خطے کی موجودہ صورتحال خصوصاً مسئلہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے اسلام تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ گروپ اجلاس بلانے پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ گروپ ہنگامی اجلاس سے مسئلے پر دنیا کی توجہ مبذول ہوئی۔

وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے  وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشاورتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ مسلمانوں کو محصور کر رکھا ہے، کرفیو سے مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، ذرائع مواصلات پر پابندی ہے، اصل حقائق سامنے نہیں آرہے۔

 شاہ محمودقریشی کی بحرین کےوزیرخارجہ شیخ خالدبن احمدبن محمدالخلیفہ سےبھی ملاقات ہوئی جس میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمودقریشی نےبحرین کےوزیرخارجہ کو بتایا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ بھائی چارگی کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بحرین میں  پاکستانیوں کی بڑی تعداداقتصادی ترقی میں  کرداراداکر رہی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے بحرین کے ہم منصب کو آگاہ کیا کہ  کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، وہاں آج  کرفیوکو 53 روز بیت گئے، عوام کو جان بچانے والی ادویات اورخوراک تک میسرنہیں ہے۔

Related Posts