پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

تین ون ڈے میچز پر مشتمل پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا پہلا میچ کل شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی  قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کے کپتان لاہیرو تھریما ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے بعد دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر کو جبکہ تیسرا 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا جبکہ ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کے سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ باقاعدہ بحال ہونی چاہیے،مصباح الحق

دونوں ملکوں کے مابین ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس کے تینوں میچز رات کے وقت کھیلے جائیں گے جس کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں گزشتہ روز  بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول پریکٹس سیشنز منسوخ کر دیئے گئے،  قومی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل تک ہی محدود رہے۔

 کراچی میں گزشتہ تین روز  سے  کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، شہر میں کل بھی مختلف مقامات پر  35 ملی لیٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز سے قبل پریکٹس سیشن شیڈول تھا لیکن سیشن سے قبل ہی شہر میں ہونے والی بارش سے میدان میں پانی بھر گیا جس کے باعث پہلے سری لنکا نے پریکٹس سیشن منسوخ کیا بعدزاں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا۔آج پاکستان ٹیم شام میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کا پریکٹس سیشن دو بجے شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش،پاک سری لنکاٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ

Related Posts