کراچی میں بارش،پاک سری لنکاٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش،پاک سری لنکاٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ
کراچی میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول پریکٹس سیشنز منسوخ کر دیئے گئے، قومی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل تک ہی محدود رہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول پریکٹس سیشنز منسوخ کر دیئے گئے،  قومی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل تک ہی محدود رہے۔

 کراچی میں گزشتہ تین روز  کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں آج بھی مختلف مقامات پر  35 ملی لیٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز سے قبل پریکٹس سیشن شیڈول تھا لیکن سیشن سے قبل ہی شہر میں ہونے والی بارش سے میدان میں پانی بھر گیا، جس کے باعث پہلے سری لنکا نے پریکٹس سیشن منسوخ کیا، بعدزاں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا۔

کل پاکستان ٹیم شام میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کا پریکٹس سیشن دو بجے شیڈول ہے، 27 ستمبر کو سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائےگا۔

دوسری جانب گراؤنڈ اسٹاف بھی انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف رہا اور کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی وکٹ کو کوورز سے ڈھانپ دیاگیا اور باؤنڈری پر موجود پانی کو سکھانے کے لیے انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 29 ستمبر تیسرا میچ دو اکتوبر کونیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں جہاں پہلا ٹی ٹوئنٹی 5 اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد 7 اکتوبر کو دوسرا اور 9 اکتوبر کو تیسرا ٹی20 کھیلا جائے گا۔

Related Posts