دنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ آر ایچ نیگیٹو رکھنے والے لوگ عام افراد سے مختلف ہوتے ہیں۔طبی تحقیق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ آر ایچ نیگیٹو رکھنے والے لوگ بھی عام افراد سے مختلف ہوتے ہیں۔طبی تحقیق
دنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ آر ایچ نیگیٹو رکھنے والے لوگ بھی عام افراد سے مختلف ہوتے ہیں۔طبی تحقیق

طبی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دُنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ آر ایچ نیگیٹو رکھنے والے لوگ عام افراد سے الگ خصوصیات رکھتے ہیں جبکہ ایسے لوگ تعداد کے اعتبار سے ہماری دُنیا کا 15 فیصد ہیں۔

اگر ایسے لوگ خدانخواستہ کسی حادثے میں مبتلا ہوجائیں تو ان کے زندہ بچنے کے امکانات تقریباً صفر ہوتے ہیں کیونکہ خون بہنے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں ہوتا۔ ان کا خون اتنی آسانی سے دستیاب نہیں ہوتا کیونکہ یہ دنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبہ خیبر پختونخواہ میں 2614 افراد کے جسم میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق

عام طور پر اس بلڈ گروپ کے حامل لوگ اپنا خون کسی دوسرے شخص کو ضرور دے سکتے ہیں لیکن ان کا جسم کسی اور قسم کا خون قبول نہیں کرسکتا جس کے باعث ان کی زندگی کو شدید خدشات لاحق رہتے ہیں۔

دُنیا کے کسی اور بلڈ گروپ میں اتنی حیران کن خصوصیات نہیں پائی جاتیں جتنی اس بلڈ گروپ کے حامل افراد میں نظر آتی ہیں۔ عام طور پر ایسے افراد کی آنکھیں سبز یا نیلی جبکہ بال سرخی مائل ہوتے ہیں۔

جسمانی طور پر ایسے لوگ ٹھنڈا جسم رکھتے ہیں اور گرمی برداشت نہیں کرسکتے۔ زیادہ گرمی سے ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہو جاتی ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال لے جانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسے لوگ دماغی اور جذباتی طور پر دیگر افراد سے مختلف ہوتے ہیں اور ان کو کسی اور سیارے کی مخلوق بھی سمجھا جاسکتا ہے، تاہم یہ کوئی سمجھ میں آنے والی بات نہیں ہے۔

قدرت نے ہر انسان کی جسمانی صلاحیت کو اس کے دماغ اور جذبات سے منسلک رکھا ہے۔ اگر آپ خوش ہوں تو دماغی اور جذباتی طور پر آپ کچھ اور محسوس کریں گے جبکہ غم کی حالت میں آپ کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں کسی اور انداز میں کام کریں گی اور جذبات کا انداز یکسر مختلف ہوگا۔

زیادہ تر شمالی یورپ میں پائے جانے والے  آر ایچ نیگیٹو بلڈ گروپ کے حامل افراد کا جسم عام لوگوں کی نسبت امراض کو زیادہ قبول کرتا ہے کیونکہ اس میں موسم، بالخصوص گرمی سے نمٹنے کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ عام افراد کی بہ نسبت الگ سوچ اور مزاج رکھتے ہیں جو ایک فطری سی بات ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ترکی کے وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے بتایا  کہ ترُکی اپنے شہریوں کو مفت ائیر ایمبولینس کی سہولت دینے والا دُنیا کا واحد ملک ہے۔ ائیر ایمبولینس کی سروس دنیا کے کسی بھی ملک میں مفت مہیا نہیں کی جاتی۔

مزید پڑھیں:  ترکی شہریوں کو بلا معاوضہ ائیر ایمبولینس کی سہولت دینے والا دُنیا کا واحد ملک ہے۔ترک وزیر صحت

Related Posts