ترکی شہریوں کو بلا معاوضہ ائیر ایمبولینس کی سہولت دینے والا دُنیا کا واحد ملک ہے۔ترک وزیر صحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی دُنیا کا واحد ملک ہے جو شہریوں کو بلا معاوضہ ائیر ایمبولینس کی سہولت دیتا ہے۔ترک وزیر صحت
ترکی دُنیا کا واحد ملک ہے جو شہریوں کو بلا معاوضہ ائیر ایمبولینس کی سہولت دیتا ہے۔ترک وزیر صحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انقرہ: ترکی کے وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ ترُکی اپنے شہریوں کو مفت ائیر ایمبولینس کی سہولت دینے والا دُنیا کا واحد ملک ہے۔ ائیر ایمبولینس کی سروس دنیا کے کسی بھی ملک میں مفت مہیا نہیں کی جاتی۔

وزیرصحت فخر الدین کھوجا ایسن بوعا نامی ایوی ایشن ٹرمینل کے اچانک دورے پر پہنچے تو متعلقہ حکام نے انہیں ایمبولینس کے حجم ، استعداد، گنجائش اور دیگر سہولیات کے حوالےسے بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ ایوی ایشن ٹرمینل پر فضائی ایمبولینس کے ذریعے 3 سے 4 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسز کے ذریعے 6 سے 7 مریضوں کو آمدورفت کی سہولیات روزانہ فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طبی ماہرین نے جلدی بوڑھا ہونے سے بچنے کے لیے غریبی سے چھٹکارہ ضروری قرار دے دیا

فخر الدین کھوجا نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو جانچنا میرے دورے کا اہم مقصد تھا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ مریضوں کو کس معیار کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ترک شہریوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ2008ء سے  دنیا میں اپنے شہریوں کو بلا معاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرنے والے واحد ملک کی حیثیت سے ہم نہ صرف اپنی ائیر ایمبولینس کو بہترین حالت میں رکھتے ہیں بلکہ وہ ضروری سازو سامان سے بھی لیس ہوتی ہے۔ حکومتی اعدادو شمار کے مطابق اب تک 13 ہزار 398  مریضوں کو ہیلی کاپٹر جبکہ 31 ہزار 587 مریضوں کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال تک منتقل کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تقریباً 2614 ہوگئی جبکہ پشاور میں 57 نئے افراد کے جسم میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبر پختونخواہ کے ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اس وقت ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تقریباً 500 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 109 نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: صوبہ خیبر پختونخواہ میں 2614 افراد کے جسم میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق

Related Posts