کورونا وائرس کیسز میں کمی، راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کیسز میں کمی، راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال کردی گئی
کورونا وائرس کیسز میں کمی، راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال کردی گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں کورونا وائرس کیسز کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کردی گئی، واکیسز میں کمی پر میٹرو بس سروس بحال ہو گئی ہے۔

 عوام الناس کو آ مدورفت کیلئے میٹرو بس کی سروس میسر آ گئی جس کیلئے انتظامیہ کی طرف سے رہنما ہدایات (ایس او پیز) جاری کردی گئیں۔ عوام کو سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے میٹروبس میں سفر کرنا ہوگا۔

میٹرو بس انتظامیہ نے سیٹ پر بیٹھ کر سفر کو لازمی قرار دیتے ہوئے کھڑے ہو کر سفر پر پابندی عائد کردی۔ سفر کرنے والے عوام کیلئے ماسک بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وطنِ عزیز پاکستان پر کورونا وائرس بے اثر ہونے لگا جس کے بعد ملک بھر میں کاروبار پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں اور کاروبار  بلا روک ٹوک کھل گئے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کو بتدریج مکمل طور پر ختم کیا جائے گا جس کے پہلے اہم اقدام کے طور پر شاپنگ مالز، مارکیٹوں اور بازاروں پر عائدمخصوص  اوقاتِ کار میں کاروبار کھولنے اور بند کرنے کی پابندیاں 2 روز قبل ختم کردی گئیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس بے اثر، کاروبار پر عائد پابندیاں ختم

Related Posts