وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی وزیراعظم آزادکشمیر سےملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی وزیراعظم آزادکشمیر سےملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میر پور میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر سے ملاقات کی اور زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس اوررنج کا اظہار کیااور امدادی سرگرمیوں میں بھر پور تعاون کی پیشکش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میر پور میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید رسے ملاقات کی اور زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس اوررنج کا اظہار کیااور امدادی سرگرمیوں میں بھر پور تعاون کی پیشکش کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میر پور جا کر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور زلزلے سے باعث جانی اور مالی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے راجا فاروق حیدر سے کہا کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے،  زلزلہ زدگان کی مددمیرا فرض بھی ہے اورذمہ داری بھی، زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پنجاب حکومت کے وسائل حاضر ہیں ۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی طرف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو امدادی سرگرمیوں میں بھر پور تعاون کی پیشکش بھی کی گئی اور کہا کہ زلزلے کے دوران جن پلوں کونقصان پہنچاہے انہیں جلد تعمیر کیا جائے گا۔ 

اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے میرپور میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیاتھا۔

 وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جاتلاں اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں سے ملاقات کی تھی اور امدادی  کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں تھیں، انہوں نے متاثرین کی شکایات سن کر اس کے ازالے کے احکامات بھی دیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج رات تک ہر صورت تمام متاثرین کو ٹینٹ فراہم کیے جائیں،عورتوں اور بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے گی،زلزلہ ایک بڑی آزمائش ہے ہم متاثرین کو مکمل طور پر بحال کریں گے۔ 

Related Posts