صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President Alvi summons joint session of parliament

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیاہے، اجلاس میں  اہم قانون سازی کے علاوہ کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیاجائیگا۔

مشترکہ اجلاس شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میں اہم قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایوان ایک غیرقانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک قرارداد پاس کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو بل پیش کیا ہے ان میں اسلام آباد ہائی کورٹ ، ایف اے ٹی ایف ، پاکستان میڈیکل ٹربیونل بل ، باہمی قانونی معاونت بل ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل ، کمپنیز ترمیمی بل،ہیومن رائٹس کے ججوں کی تعداد میں اضافہ شامل ہے۔

اس سے قبل صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز یوم استحصال کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

مزید پڑھیں:بھارت سلامتی کونسل میں کشمیر کو دوطرفہ تنازعہ ثابت کرنے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کے باوجود ہمیشہ امن کے لئے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہندوستان نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج دیاکیونکہ ہم امن چاہتے ہیں۔

Related Posts