بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف مسلم دشمن پالیسی بھارت سے باہر بھی پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے لیے مسئلہ بن گئی جس کے باعث نصرت فتح علی خان کے شو کی پرموشن روک دی گئی ہے۔
امریکا اور کینیڈا میں 4 سے 20 اکتوبر تک ہونے والے راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کی پرموشن کے حوالے سے بھارتی پروموٹر کو ایف ڈبلیو سی سی آئی (فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے امپلائز) کی طرف سے گزشتہ روز ایک نوٹس موصول ہوا۔
جمعرات کے روز تحریر کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ آپ راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ براہِ کرم اس کام سے باز رہیں کیونکہ اس میں آپ ہی کا نقصان ہے۔
فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی بھارتی فنکار، ڈانسر، اینکر یا پروموٹر کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کرے گا، اس لیے بہتر ہے کہ راحت فتح علی خان کا شو منسوخ کردیا جائے۔
فیڈریشن کی طرف سے بھارتی پروموٹر کو دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا اور بھارتی حکومت کی پاکستان دشمن پالیسی کے خلاف گئے تو کوئی بھارتی فنکار دنیا بھر میں کہیں بھی آپ کے ساتھ کام نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ممتاز پاکستانی فلمسٹار شہریار منور نے شہر قائد میں واقع انڈس ہسپتال کا دورہ کیا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ننھے بچوں سے ملاقات کی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزار کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔
پاکستانی فلم پرے ہٹ لو میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے اداکار شہریار منور نے کینسر کا شکار معصوم بچوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ بچے زندگی کے اصل ہیرو ہیں جو بہادری سے کینسر کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی فلمسٹار شہریارمنور کا انڈس ہسپتال کا دورہ، کینسر میں مبتلا ننھے بچوں سے ملاقات