نذرانے کی فرمائش رد، سی آئی اے پولیس جامشورو نے 4 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نذرانے کی فرمائش رد، سی آئی اے پولیس جامشورو نے 4 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی
نذرانے کی فرمائش رد، سی آئی اے پولیس جامشورو نے 4 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی

جامشورو میں نذرانے کے نام پر بھاری رشوت کی فرمائش مسترد ہونے پرمبینہ طور پر  سی آئی اے پولیس نے 4 ملزمان کی پولیس مقابلے میں گرفتاری ظاہر کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈاکو 4 روز قبل گرفتار ہوئے جن کی رہائی کیلئے پولیس نے اہلِ خانہ اور سرپرستوں سے بھاری نذرانے طلب کیے تاہم بات نہ بن سکی جس پر پولیس کو گرفتاری ظاہر کرنی پڑ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا چالان ڈیل نہ ہونے پر کیا گیا۔ پولیس مقابلہ بھولاری لنک روڈ پر ہوا تھا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 پستول بھی برآمد کیے۔ ملزمان پر مختلف تھانوں میں 12 کے قریب مقدمات درج ہیں۔

گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف کوٹری تھانے میں پولیس مقابلے اور اسلحہ ایکٹ کے تحت 5 مقدمات درج کیے گئے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اِس اطلاع پر حیدر آباد اور کوٹری کے رہائشیوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر وہ عادی مجرم ہیں تو انہیں قانون کے تحت فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

شہریوں نے پولیس کی ڈیل کی کوششوں کو بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو اِس واقعے کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلدیہ شرقی کراچی سے  10کروڑ کے فنڈز غائب

Related Posts