محکمہ موسمیات نے ملک کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی، گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔
محمکہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا مون سون سسٹم ملک کے شمالی، مشرقی حصوں میں پھیل سکتا ہے اور جمعرات سے مون سون سسٹم مزید مضبوط ہوجائے گا، سسٹم کے زیر اثر گلگت بلستان، کشمیر میں بدھ سے جمعرات تک بارش کا امکان ہے۔
بارشوں کا سلسلہ اگلے 10 دن تک ملک میں موجود رہے گا،سلسلے کے زیر اثر پاکستان کےجنوبی ، وسطی اور شمالی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخواہ کے علاقوں مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ باش کا امکان ہے جبکہ میرپورخاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، نوابشاہ، کراچی، بدین، ٹھٹھہ میں بھی بدھ سے جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب کے چند علاقوں ملتان ، جھنگ ،بھکر بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ ،فورٹ منرو، تونسہ، لیہ ، راجن پور و دیگر علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے،کشمیر میں اکثر مقامات پر منگل سے اتوار کے دوران بارش اور بلند پہاڑوں پر پہلی برف باری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،موسلا دھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں۔
کراچی میں گرمی کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی شدت ہیٹ ویو جیسی نہیں رہے گی۔