پاک فوج عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی تردیدکرے، احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کومشکل سےنکالنے کے لیے عام انتخابات ضروری ہیں،احسن اقبال
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ عام انتخابات کی راہ جلد ہموار کرنا ہوگی، ملک کومشکل سےنکالنے کے لیے عام انتخابات ضروری ہیں اس حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کاکہنا ہے کہ پاک فوج وزیر اعظم کے غیرمصدقہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی تردید کرے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  القاعدہ کی تربیت پاکستانی فوج نے کی ہے۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے نیو یارک میں بیٹھ کر کہا ہے کہ القاعدہ کی تربیت پاک فوج نے کی، یہ بیان انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے،   ترجمان پاک فوج اس کی تردید جاری کریں،عمران خان ملک کیلئے سیکیورٹی رسک بنتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’فرینڈز آف عمران خان‘کو نوازا جا رہا ہے، ہاتھ میں تسبیح ہے لیکن اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان نے شوگرانڈسٹری کے لئے  ڈیوٹی ختم کرائی ہے، وزیر اعلیٰ نے چار رکنی کمیٹی بنا ئی دو نے رپورٹ پہ دستخط نہ کیے ۔

انہوں نے کہا کہ وہی رہورٹ کابینہ میں پیش کر کے ڈیوٹی معاف کرنے کی منظوری دے دی گئی چار ارب جو کورٹ کے اکاؤنٹ میں ڈیوٹی اکھٹی ہوئی وہ بھی واپس کرنے کی راہ ہموار کر دی گئی،چئیرمین نیب نوٹس لے کر اربوں روپے کی اس کرپشن پر کارروائی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے فی لٹر ایتھانول دو روپے ٹیکس عائد کیا تھا سالانہ ایک ارب روپے ٹیکس اکھٹا ہوتا تھا، شوگر ملز مالکان نے شہباز شریف سے واپس لینے کا مطالبہ کیا لیکن وہ نہیں مانے تھےجس پرشوگرملزمالکان نے   لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، فیصلہ پنجاب حکومت کے حق میں آیا۔ ملز  مالکان سپریم کورٹ چلے گئے، لاہور ہائیکورٹ کو دوبارہ کیس سننے کا کہا گیا لیکن کیس عدالت میں ہونے کے باوجود 400 ارب روپے کی کرپشن کا چونا لگا دیا گیا،اب فرینڈز آف خان کی حکمرانی ہے امریکا دورے میں بھی وہی ساتھ ہیں۔

ا حسن اقبال نے مزید کہا کہ وزیراعظم نیویارک میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں لیکن وہاں کسی میٹنگ میں کشمیر کا وزیر نظر نہیں آرہا،  حکمران کشمیر کا مقدمہ بھی بہتر طور پر پیش نہیں کر سکے۔

Related Posts