جج ویڈیو اسکینڈل، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو 2ہفتوں کی مہلت دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جج ویڈیو اسکینڈل ،نوازشریف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم  نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگ لیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیصلے پر نظر ثانی دائر کرنے کی معیاد ختم ہو رہی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں دائر کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر 14 دن کا وقت دے دیا، فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کی درخواست کی آج آخری تاریخ تھی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ 23 اگست کو سنایا تھا۔  چیف جسٹس آصف سعید کا کہنا تھا کہ  کیس کا فیصلہ لکھ دیا ہے جو 5 نکات پر مشتمل ہے۔ ہمارے سامنے 5 نکات لائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کون سا فورم ہے جس پر اس ویڈیو کا فرانزک کیا جائے،اگر ویڈیو اصل ثابت ہوجائے تو اسے کیسے عدالت میں ثابت کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے ہم نے اپنے فیصلے میں جج ارشد ملک کے مس کنڈیکٹ کے حوالے سے بھی لکھ دیا ہے،فیصلے میں تمام پہلوؤں کا جواب دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس کے سلسلے میں قید ہیں۔

Related Posts