ایپل نے اساتذہ کیلئے مفت آن لائن کوڈنگ کورس کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Apple launches free online coding course for teachers

سان فرانسسکو: ایپل کمپنی نے اساتذہ کے لئے ایک مفت آن لائن کوڈنگ کورس کا آغاز کیا ہے جبکہ کمپنی نے اپنے موجودہ اسکول کوڈنگ پروگراموں میں نئے مواد کا اضافہ بھی کردیاہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا کورس امریکہ میں کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔نیا کورس اساتذہ کو ایپل کی اوپن سورس پروگرامنگ لینگویج سوئفٹ کے ذریعہ ایپ ڈویلپمنٹ کی تعلیم دینے کے لئے مدد کرے گا۔

ایپل نے موجودہ پروگراموں میں ازسرنو ڈیزائن اور وسائل شامل کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے جبکہ ڈویلپمنٹ سوئفٹ سیریز میں چار نئی کتابیں شامل ہوں گی جو موسم خزاں میں ایپل باکس میں بلا معاوضہ دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد آسان نہیں ہوگا

ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا کی وباء پھیلنے کے بعد آن لائن تعلیم میں نت نئی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں اور کمپنی اپنے کورس میں کتابوں کا ایک نیا مجموعہ بھی شامل کرے گی ۔

Related Posts