نیشنل اسٹیڈیم دس سال بعد ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کے لیے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل اسٹیڈیم دس سال بعد ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کے لیے تیار
نیشنل اسٹیڈیم دس سال بعد ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کے لیے تیار

شہر قائد کا نیشنل اسٹیڈیم ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کے لیے دس سال کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں ماہ کراچی پہنچے گی جبکہ قومی ٹیم آج رات کو کراچی پہنچ رہی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی پریکٹس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکن ٹیم کے خلاف کھیلنے کے لیے بھرپور تیاری کی جبکہ اس دوران کھلاڑیوں کو عملی تربیت کے ساتھ ساتھ لیکچرز بھی دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

نیشنل اسٹیڈیم میں منگل سے ہی قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کا سلسلہ ایک بار پھر چل پڑے گا جبکہ ون ڈے سیریز کے دوران 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو پاک سری لنکا میچز ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہر قائدکے نیشنل اسٹیڈیم میں محکمہ صحت نے  پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے میچز کے لیے عارضی ہسپتال قائم کردیا  جس میں 110  افراد پر مشتمل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کام کرے گا۔

اسٹیڈیم میں  8 بستر اور ڈریسنگ روم کے ساتھ 4 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کے لیے ڈاکٹر ظفر مہدی کو اسپوکس پرسن مقرر کیا گیا جبکہ اس ہوٹل میں بھی ایک ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی جہاں مہمان ٹیم قیام کرے گی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے لیے قائم ہیلتھ ڈیسک میں چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ 27 اور 29ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے تین پاک سری لنکا میچز کے دوران موبائل ہیلتھ یونٹ بھی کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے عارضی ہسپتال قائم کردیا گیا

Related Posts