نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے عارضی ہسپتال قائم کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے عارضی ہسپتال قائم کردیا گیا
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے عارضی ہسپتال قائم کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہر قائدکے نیشنل اسٹیڈیم میں محکمہ صحت نے  پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے میچز کے لیے عارضی ہسپتال قائم کردیا ہے جس میں 110  افراد پر مشتمل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کام کرے گا۔

اسٹیڈیم میں  8 بستر اور ڈریسنگ روم کے ساتھ 4 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کے لیے ڈاکٹر ظفر مہدی کو اسپوکس پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس ہوٹل میں بھی ایک ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی ہے جہاں مہمان ٹیم قیام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی کامیابی کشمیریوں کے نام کرنے والے باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ آمد پر والہانہ استقبال

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے لیے قائم ہیلتھ ڈیسک میں چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ 27 اور 29ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے تین پاک سری لنکا میچز کے دوران موبائل ہیلتھ یونٹ بھی کام کریں گے۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز کے دوران موبائل ہیلتھ یونٹ گاڑیاں اسٹیڈیم کی حدود میں کام کریں گی جبکہ اسٹیڈیم کے 5 عدد پارکنگ ایریاز میں بھی ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی ہے جس کے ذریعے طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 27 ستمبر کو کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ میچ کے دوران قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے بیٹی کی گریجویشن پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کو لازمی قرار دیتے ہوئے پہلے ہی ون ڈے میچ میں شریک ہونے سے معذرت کر لی۔

مزید پڑھیں: پاک سری لنکا کرکٹ سیریز: باؤلنگ کوچ وقار یونس پہلے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے

Related Posts