لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت میں استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سماعت کے لئے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالتی کارروائی کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کا کورونا وائرس ٹیسٹ ابھی بھی مثبت ہے ، اسی وجہ سے وہ سماعت میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پہلے ہی منظور کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: اب تھوڑا گھبرالیں ؟