ارطغرل غازی کی “روشنی” بھی پاکستان میں جگمگانے کیلئے بے قرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'Ertuğrul' star Burcu Kiratli aka Gökçe Hatun 'can't wait' to visit Pakistan

انقرہ:پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ترک ڈرامہ سیریل میں  روشنی خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ برکو کیراٹلی نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

اداکارہ برکو کیراٹلی نے ڈرامہ ارطغرل غازی پسند کرنے پر پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت اور نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا ہے۔

30 سالہ برکو کیراٹلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرم پر پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر کیا ہے۔

ا ن کا کہنا ہے کہ میں پاکستان میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر مداحوں کی جانب سے پیغامات میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اداکارہ برکو کیراٹلی نے پاکستان اور ترکی کے چرچموں کے ساتھ لکھا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد میں پاکستان آکر آپ سب سے ملنا پسند کروں گی۔

اس سے قبل ارطغرل غازی کے مرکزی ہیرو اینگن آلتان دوزیاتان، حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسرا بلجیک اور دیگر فنکار بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا پاکستان آنے کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جانیوالا ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ چکا ہے اور پاکستان میں  سیریل کی مقبولیت کے پیش نظر ڈرامہ اردو زبان میں نشر کیا جارہا ہے۔

Related Posts