مستحقین کی امداد، اعصام الحق کی مہم میں معین علی نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مستحقین کی امداد، اعصام الحق کی مہم میں معین علی نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا
مستحقین کی امداد، اعصام الحق کی مہم میں معین علی نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا

لاہور: لاک ڈاؤن میں مستحقین کی مالی معاونت کے لئے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں انگلش آل راؤنڈر معین علی نے ملتان سلطان کی دستخط شدہ شرٹ عطیہ کردی۔

واضح رہے کہ ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے راشن تقسیم کرنے کی مہم تاحال جاری ہے، اعصام الحق کی تقلید کرتے ہوئے معین علی بھی اس مہم میں شامل ہوگئے ہیں۔

انگلش کھلاڑی کی شرٹ 25 لاکھ روپے میں نیلام کی جائے گی۔اس سے قبل راجد فیڈرر، رافیل نڈال، وسیم اکرم، مشتاق احمد، شعیب ملک سمیت کئی کھلاڑی کارخیر میں شامل ہوچکے ہیں۔

شاہد آفریدی کی جانب سے بھی مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، دیکھا جائے تو پوری دنیا کے بیشتر کھلاڑی مستحقین کی امداد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

Related Posts