ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کاکہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی صورتحال اقوام متحدہ کی توجہ کا مرکزبن چکی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کاکہناتھا کہ پاکستان نے کشمیرکی صورت حال پردنیا کی توجہ کے لیے متعدد اقدامات کیے جس کے باعث انسانی حقوق کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں توجہ کا مرکز ہے۔
ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان انسانی حقوق خلاف ورزیاں بند کرانے کے لیے اقدامات کرے گا اور متعدد اقدامات اٹھائے بھی ہیں، اب انسانی حقوق کونسل کی ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں بہتری کےلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم جان گئے تھےبھارت میں مسلمانوں کوحقوق نہیں ملیں گے،وزیراعظم
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 47ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔