افغانستان کے جنوبی صوبےزابل میں خفیہ ایجنسی اوراسپتال کےقریب ٹرک بم حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 95 زخمی ہوگئے ہیں، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
افغانستان کے صوبے زابل میں ہونے والا خودکش دھماکا نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے قریب ہوا، خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں میں خواتین، بچے، طبی عملہ، مریض اور ان کے تیماردار شامل ہیں۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ہدف افغانستان کے انٹیلی جنس ادارے کی ایک عمارت تھی، حادثے کے نتیجے میں قریب واقع عمارتیں اور مکانات متاثر ہوئے ہیں، زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی صوبے قندھار کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: افغان سیکیورٹی فورسزکااپنےہی شہریوں پرڈرون حملہ ،30 شہری جاں بحق
خیال رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغانستان میں بم دھماکوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اس سے قبل 17 ستمبر کو افغان صوبہ پروان کے دارالحکومت چاریکار میں افغان صدر اشرف غنی کی الیکشن ریلی میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں کم از کم 24افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔