بھارت کاجنونی رویہ خطے کےامن کے لیےبڑا خطرہ ہے،نیول چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کاجنونی رویہ خطے کےامن کے لیے خطرہ ہے،نیول چیف
نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کاکہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کےغیرقانونی انضمام کے بعد خطے کے جغرافیائی و سیاسی حالات انتہائی پیچیدہ ہیں، بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کاکہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کےغیرقانونی انضمام کے بعد خطے کے جغرافیائی و سیاسی حالات انتہائی پیچیدہ ہیں، بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

کراچی میں  جنگی مشقوں شمشیر بحر اور ترسیل بحر کی اختتامی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔

نیول چیف نےجنگی مشقوں کے کامیاب انعقاد اورتجاویز پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جنگی مشقوں کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔

امیرالبحر نے مشقوں میں بھرپورشرکت پر آرمی،ایئرفورس،دیگروزارتوں کےنمائندوں کاشکریہ ادا کیا، اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ  پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے،مشقوں کاانعقادآپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کامزیدکہناتھاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی انضمام کے بعد خطے کے جغرافیائی و سیاسی حالات انتہائی پیچیدہ ہیں۔بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

Related Posts