افغان صدرکےانتخابی جلسے سمیت افغانستان میں 2دھماکے،30افرادجاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان صدرکےانتخابی جلسے سمیت افغانستان میں 2دھماکے،30افرادجاں بحق
افغانستان کے صوبہ پروان میں افغان صدراشرف غنی کی ریلی کےدوران دھماکےمیں 24افرادجاں بحق اور 31زخمی ہوگئےجبکہ کابل میں ہونےوالےدھماکےمیں 6افرادجاں بحق ہوئے۔

افغانستان کے صوبہ پروان میں افغان صدراشرف غنی کی ریلی کےدوران دھماکےمیں 24افرادجاں بحق اور 31زخمی ہوگئےجبکہ کابل میں ہونےوالےدھماکےمیں 6افرادجاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پروان میں صدراشرف غنی کی انتخابی ریلی نکالی جارہی تھی کہ اس دوران دھماکہ ہواجس میں 24افرادجاں بحق اور31زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہےجبکہ صدر اشرف غنی خودکش حملےمیں محفوظ رہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ مقناطیسی بم کا دھماکا تھا جسے ایک پولیس موبائل میں نصب کیا گیا تھا،تاحال کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے نزدیک ایک اور دھماکا ہوا جس میں 6 افرادجاں بحق ہوگئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا۔

افغانستان میں اکتوبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل شدت پسند اور عسکریت پسند گروپوں نےحملےتیزکردیےہیں، طالبان نے انتخابی مہمات اور پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا تھا کہ وہ ووٹ نہ ڈالیں۔

خیال رہے کہ 8 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل میں خودکش میں حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد کی ہلاکت کے بعد طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا تھا۔

مزیدپڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اور طالبان سے ہونے والے امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا

 

 

Related Posts