کراچی : وفاقی حکومت اسٹیبلشمنٹ دویژن نے سابق چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ علم الدین بلو کی خدمات دوبارہ سندھ حکومت کے حوالےکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
علم الدین 2018 تک سندھ کے افسر رہے جب انہیں گریڈ 21 میں ترقی دی گئی تب انکی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کی گئی تھیں جہاں وہ ابھی کیبنٹ سیکٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں (او ایس ڈی )تعینات تھے۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی ڈپٹی سیکریٹری مریم کیانی کے دستخط سے 20 اپریل 2020 کو نوٹیفکیشن نمبر No.PF(499yF-5(PAS) جاری کیا گیا ہے جس میں ان کی خدمات دوبارہ سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: عدالت اینٹی کرپشن افسران پر برہم: سیکریٹری بلدیات کے خلاف قائم کیا گیا مقدمہ خارج