لاہور میں کورونا وائرس کے مزید 65 مریض صحت یاب ہوگئے، ڈاکٹر یاسمین راشد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

65 more patients recover from coronavirus in Lahore: Dr Yasmin Rashid

لاہور :پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں  وباء مرض کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 65 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج ہوکراپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے جمعرات کو بتایا ہے کہ لاہور کے چار بڑے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 65 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں،یہ اچھا شگون ہے کہ مریض صحت مند ہونے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر صحت نے کہا کہ لوگ میو اسپتال ، ایکسپو قرنطینہ مرکز ، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اور چلڈرن اسپتال میں وائرس کو مات کر زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا ہے کہ یہ اچھا شگون ہے کہ مریض صحت مند ہونے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کو پنجاب کے تمام اسپتالوں میں مناسب طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارا واحد دفاع ہیں۔مرتضیٰ وہاب

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا صوبہ ہے جہاں  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4590 تک پہنچ چکی ہے۔

Related Posts