اپریل سے جون کے دوران اسلامی بینکاری منافعے میں 17 ارب روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپریل سے جون کے دوران اسلامی بینکاری منافعے میں 17 ارب روپے کا اضافہ
اپریل سے جون کے دوران اسلامی بینکاری منافعے میں 17 ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد:   رواں مالی سال میں اپریل سے جون کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبے نے ملک بھر میں مجموعی طور پر 32 ارب روپے کا منافع کمایا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال کل 17 ارب روپے منافعے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادو شمار کے مطابق اسلامی بینکاری کے شعبے کے حاصل کردہ اثاثہ جات کی مالیت میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا جس سے مالیت 2.992 کھرب روپے تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ برس جنوری سے مارچ کے دوران اثاثہ جات کی مالیت 2.790 کھرب روپے تھی۔اس طرح اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی شرحِ نمو 14.4 فیصد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت پر پروپیگنڈے کا جواب حقائق کی بنیاد پر دیا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت

جون 2019ء کے اختتام تک اسلامی بینکاری کے شعبے میں 606 ارب روپے تک سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران کی گئی سرمایہ کاری 617 ارب روپے تھی۔ اس طرح موجودہ سہ ماہی میں کی گئی سرمایہ کاری گزشتہ سرمایہ کاری سے 11 ارب روپے کم رہی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ مالی ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ اس دوران عاشورۂ محرم کے باعث صرف 3 دن کام ہوسکا۔

تین روزہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 ہزار 14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 31ہزار 4 سو 81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کے مطابق بنیادی شرحِ سود میں کمی اور ایف اے ٹی ایف کی مثبت خبروں سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان پیدا ہوا۔

مزید پڑھیں: گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد اضافہ

Related Posts