بقیق میں تیل کے کنوؤں ، پراسیسنگ پلانٹ اور بڑی آئل فیلڈ پر ڈرون حملوں سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں گیلن تیل جل گیا جس سے سعودی عرب کا شدید مالی نقصان ہوا ہے۔
آئل فیلڈ میں قائم ارامکو کمپنی کے پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملوں سے بڑے پیمانے پر بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شدید مالی نقصان پہنچایا، تاہم ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کشمیر مظالم پر عالمی برادری سے بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا
سعودی وزارتِ داخلہ نے ڈرون حملوں سے پہنچنے والے شدید مالی نقصان کی تصدیق کی ہے، تاہم جانی و مالی نقصان کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے ، اب تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ارامکو کمپنی کے مطابق بقیق کا پلانٹ دُنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔
دوسری جانب اس سے قبل افغان طالبان نےامریکا کوخبردارکرتےہوئےکہا کہ ٹرمپ کوابھی تک یہ سمجھنےمیں ناکامی ہوئی ہے کہ ان کےمدمقابل کون ہیں۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکاٹوئٹرپراپنےپیغام میں کہناتھا کہ امریکا چاہتا ہے اس کے فوجیوں پرحملےنہ ہوں تووہ ہم سےمعاہدہ کرلے، ٹرمپ کے مشیروں کو انہیں سمجھانا چاہیے کہ افغانستان ان کے لیے قبرستان ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکااورافغان طالبان کےدرمیان مذاکرات کاآغاز گزشتہ برس اکتوبر میں ہواتھا، تاہم چندروزقبل کابل میں ہونےوالےخودکش حملے کےنتیجےمیں ایک امریکی فوجی سمیت 12افراد کی ہلاکت کےبعدامریکی صدرنےطالبان سےمذاکرات ختم کرنےکااعلان کیاتھا۔
مزید پڑھیں: امریکا نہیں جانتا کہ وہ کس قوم سےالجھ رہا ہے،افغان طالبان