آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے میڈیکل سینٹراےایم سی ایبٹ آبادکادورہ کیا،یادگارشہداپرپھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی کی ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف نے میڈیکل سینٹرایبٹ آبادکےدورےکےموقع پرآرمی میڈیکل کورکےافسران و جوانوں سے بات چیت کی، آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمٰن کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیج لگائے۔
آرمی چیف نےیادگارشہداپرپھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ ، لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد ، ریٹائرڈ ، حاضر سروس افسران اور آرمی میڈیکل کور کے سپاہی موجود تھے۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےآرمی چیف نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل سینٹر کا کردار اہم ہے۔ معیاری صحت کے لیے اے ایم سی ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
جنرل قمرجاویدباجوہ کاکہناتھا کہ آرمی میڈیکل کور پاک فوج کےساتھ عام شہریوں کو بھی علاج کی معیاری سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔