کراچی: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے جلسے میں شرکت کے لیے اداکار ہمایوں سعید اور فلمسٹار مایا علی کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی مظفر آباد جانے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مایہ ناز فلمسٹار اور ٹی وی ایکٹر ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کروں گا۔ میں آپ سب سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ جلسے میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔آئیے دُنیا کو دکھا دیں کہ ہم اس مشکل ترین وقت میں اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلمسٹار میرا اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے دفاع کے لیے سامنے آ گئیں
I will be joining Prime Minister Imran Khan in Muzzafarabad at this jalsa. I urge you all to participate as well. Let us show the world that we stand united with our Kashmiri brothers and sisters at this most difficult time https://t.co/rziZBTJpjU
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) September 11, 2019
کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں عوام الناس کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہو کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں۔ میں اس جمعے کے روز مظفر آباد جلسے میں شریک ہو رہا ہوں۔ آپ بھی ہمارے ساتھ شریک ہوں کیونکہ ہر چھوٹی سے چھوٹی آواز ہماری آواز کو اقوامِ عالم میں طاقتور بنائے گی۔
Let us join Prime Minister in raising voice for Kashmiris. For this I will be at Muzaffarabad on this Friday. Come join, every voice counts. https://t.co/NS118RMxCu
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 11, 2019
فلمسٹار مایہ علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر کشمیری بھائی بہنوں کی مدد کے لیے ایک ہونا چاہئے۔ میں بھی مظفر آباد جا کر وزیر اعظم کے جلسے کا حصہ بنوں گی اور آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیے آواز بلند کریں۔
Let’s stand by our Prime minister this Friday and show our support for our Kashmiri brothers and sisters. I will also be in muzzafarad to attend the Prime Ministers jalsa, and I request you all to attend, as this is the time to stand up and raise our voices.#LetsGoToMzd
— Maya Ali (@mayaali07) September 11, 2019
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو مظفر آباد میں مسئلہ کشمیر پر بڑا جلسہ کرنے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے، اس سلسلے میں جلسے کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جاچکی ہے جس کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد جلسے کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
شیڈول کے مطابق جمعے کے روز تین بجے کے بعد وزیر اعظم پاکستان عوام سے خطاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر پر اب تک کی صورتحال سے قوم کو آگاہ کریں گے اور بتائیں گے کہ اب تک حکومت نے عالمی محاذ پر کیا کیا کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی 13 ستمبر کو مظفر آباد کشمیر جلسے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت