کراچی: چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی ودیگر کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 14 یوسی 18 میں ڈاکٹر عبدالقدیر فیملی پارک کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے پہلے گلبہار میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا گیا اور کہا کہ یہ واقعہ انتہائ افسوسناک ہے ۔
اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پارک تباہ حال تھا اب یہ پارک بہترین ہوچکا ہے آج کے بعد اس پارک میں کسی قسم کی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی پارک جس مقصد کیلئے ہیں اسی مقصد کیلئے استعمال ہونا چاہیئں رہائشی اس پارک کو اون کریں صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کئے ہیں یہ بات خوش آئند ہے کہ اسوقت تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندگان اکٹھا ہو کر بہتری لانے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کا بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ یوسی 14 اور 15 کا دورہ