مصباح الحق پر نوٹوں کی بارش، ہیڈ کوچ کے طور پر ماہانہ 28 لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات ملیں گی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصباح الحق پر نوٹوں کی بارش، ہیڈ کوچ بن کر ماہانہ 28 لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات ملیں گی
مصباح الحق پر نوٹوں کی بارش، ہیڈ کوچ بن کر ماہانہ 28 لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات ملیں گی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے انہیں ماہانہ 28 لاکھ 26ہزار روپے تنخواہ اور دیگر مراعات دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق کوچ مکی آرتھر کو دئیے جانے والے دو فرسٹ کلاس ائیر ٹکٹس، ٹریول الاؤنس، موبائل اور ہیلتھ الاؤنس وغیرہ مصباح الحق کو بھی ملنے کے امکانات خاصے روشن ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر جتنی تنخواہ یعنی 18000ڈالر ماہانہ  اور دیگر سہولیات دی جائیں جس کے بعد کرکٹ بورڈ حکام کی طرف سے مختلف خبریں سننے میں آ رہی تھیں، تاہم اب یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ہیڈ کوچ اور موجودہ باؤلنگ کوچ کو ماہانہ 15000ڈالر کی تنخواہ دی جاتی رہی ہے جبکہ مصباح الحق کو ان سے 3000ڈالر زائد تنخواہ ملے گی جس کے بعد مصباح کرکٹ بورڈ کے اب تک کے مہنگے ترین پاکستانی کوچ بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اوپن ٹینس میں بڑا اَپ سیٹ: روسی کھلاڑی نے سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو ایونٹ سے باہر کردیا

تنخواہ اور مراعات کے علاوہ مزید مصباح الحق کو پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے ساتھ میچ کی ہیڈ کوچنگ کے فرائض انجام دینے پر 50 سے 60 ہزار امریکی ڈالر فی سیزن دئیے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ قسمت کی دیوی مصباح الحق پر مہربان ہو گئی ہے اور اب ان پر چاروں طرف سے نوٹوں کی برسات جاری ہے۔ 

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور مایہ ناز سابق  فاسٹ باؤلر وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا ۔دونوں کوچز کی تقرری تین سال کی مدت کے لیے عمل میں لائی گئی ۔بورڈ کی پانچ ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے کوچز کی تقرری کا فیصلہ چند روز قبل کیے گئے انٹرویوز کے تحت کیا۔ سلیکشن کمیٹی میں وسیم خان، اسد علی خان، بازید خان اور انتخاب عالم شامل تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا

Related Posts